• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9 مئی کے واقعات پر عمران کیخلاف FIR درج کیوں نہیں کی گئی، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال اندیشہ ہے اس بنچ کا فیصلہ بھی 14مئی کے فیصلے سے دوچار نہ ہو، رانا ثناء اللہ، کیا رانا ثناء اللہ کا موقف درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ بتائیں آج تک نومئی کے واقعات پر عمران خان کیخلاف ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی گئی، زمان پارک میں جس میٹنگ کی بات کی جاتی ہے اس کی تفصیل کہاں ہے،ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکا بھارت مشترکہ اعلامیہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے، بلاول بھٹو کی تقریر مایوس کن تھی۔ ارشاد بھٹی نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں پہلی بار کسی کا ٹرائل نہیں ہورہا ہے، پچھلی حکومت میں 26لوگوں کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل ہوا تھا، یہ وہی فوجی عدالتیں جنہیں ختم کرنے کا مشورہ قاسم کے ابا کو دیا گیا تو وہ بولے میرا بس چلے تو سب دہشتگردوں کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں کروں، بدقسمتی سے سپریم کورٹ کے بنچ کا آغاز ایک بار پھر متنازع انداز میں ہوا، اب کہا جارہا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف فیصلہ آیا تو یہ فیصلہ ویسے ہی نہیں مانا جائے گا جیسے دو صوبوں میں الیکشن کا فیصلہ نہیں مانا گیا تھا، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حق میں فیصلہ آگیا تو وکلاء اور سول سوسائٹی کی تحریک چلانے کی بھی باتیں سنی جارہی ہیں۔

اہم خبریں سے مزید