ملتان(نمائندہ جنگ)جنگ گروپ کے زیر اہتمام پاکستان کی سب سے بڑی تعلیمی نمائش’’ ایجوکیشن ایکسپو 2023‘‘ گذشتہ روز شنگریلا گارڈن میں منعقد ہوئی۔ ایک روزہ نمائش کا افتتاح سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کیا۔ انہوں نے اس موقع پر مختلف سٹالز کا دورہ بھی کیا ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو اپنے بہتر مستقبل کے لیے جنگ گروپ کی جانب سے ایک چھت تلے رہنمائی فراہم کی جارہی ہے ۔ تعلیمی نمائش صبح 10 بجے سے شام 7 بجے تک بغیر کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ نمائش میں کثیر تعداد میں لوکل اور انٹرنیشنل یونیورسٹیوں اور کالجز نے اپنے سٹال لگائے ہیں جو شرکاء کے لئے توجہ کا مرکز بنے رہے اور طلبہ اور ان کے والدین جوق در جوق تمام دن اس کانفرنس کو دیکھنے کے لئے آتے رہے۔ نمائش میں آنے والے طلبہ و والدین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ گروپ کی جانب سے ایک بار پھر اتنے بڑے پیمانے پر اور اتنی بڑی تنظیم کی جانب سے تعلیمی مواقع کی فراہمی ایک احسن اقدام ہے۔ ایک چھت تلے اتنے بہترین تعلیمی ا یجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو اکٹھا کر کے ہم طلبہ کی رہنمائی، ہم پر ایک بڑا احسان ہے۔ اس سے قبل مواقعوں کی تلاش اور چھان بین کے ساتھ بہترین انسٹی ٹیوٹس کا انتخاب دریافت کرنے کے لئےطلبہ کوبہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن جنگ گروپ نے یہ مشکل آسان کر دی۔ ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان ڈویژن حماد حسن مرزا نے بھی جنگ ایجوکیشن ایکسپو کا دورہ کیا ،انہوں نے مختلف سٹالوں کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ جنگ گروپ نے ایک چھت تلے اتنے بہترین تعلیمی ا یجوکیشنل انسٹی ٹیوٹس کو اکٹھا کر کے طلباء طالبات کی بہت مدد کی ہے۔ ایکسپو میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی، ٹائمز انسٹی ٹیوٹ، نمل، سکینز کالج، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، سٹم سکول، جیمز اینڈ مزکنسلٹنٹ، نیٹ رائیڈر، آسٹریلین ایجوکیشن کونسل، کوتھم، آئی سی ایم اے پی، یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈٹیکنالوجی، جے این ایس، سپئرئیر گروپ آف کالجز، ورچوئل یونیورسٹی، پی این وائے، یورو، کے علاوہ بے شمار دیگر تعلیمی اداروں نے معلومات کے لیے سٹال لگائے ہو ئے ہیں ۔نمائش میں ہزاروں کی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی اس کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ میاں محمد نواز شریف یونیورسٹی، ایمز کنسلٹنٹ، دی اکیڈمی کنسلٹنٹ،ایئر یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، آسٹریلین ایجوکیشن کونسل، سیکلینز، امپیریل کنسلٹنٹ، ایجوسرفزز، بی ایم اے کنسلٹنٹ، اے بی سی کنسلٹنٹ، اے ڈی آئی وی یو او، آر ایس جے، سٹار ایسوسیٹ، کریسنٹ کالج، یونیورسٹی آف لاہور، مانی یونیورسٹی، بریج بلیو، ڈیجیٹل حب، بحریہ یونیورسٹی، آئرلینڈ کنسلٹنٹ، یورپی یونین، پی این وائی، ہائی ٹیک کنسلٹنٹ، انسٹیٹیوٹ آف سپیس اینڈ ٹیکنالوجی، برٹش کونسل، یونیورسٹی آف فیصل آباد، پییفا، یوایم ٹی، ورچوئل یونیورسٹی، سپیئرئیریونیورسٹی، فاطمہ(نور) یونیورسٹی، آئی ٹی یو، برینز، ایڈیفی، ایڈیو لیٹک کے علاوہ بے شمار دیگر تعلیمی اداروں نے معلومات کے لیے سٹال لگائے ۔