• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی شمولیت محمود اچکزئی کے بیانیہ پر اعتماد کا مظہر ہے ، پشتونخوامیپ

کوئٹہ ( پ ر) پشتونخوامیپ پشتونخوا وطن کے عوام کی نمائندہ قومی جماعت ہے ، پارٹی صفوں میں عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی پروگرام اور پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کے بیانیہ پر اعتماد کا مظہر ہے ، دیگر عوام کو بھی پارٹی کے پروگرام سے اتفاق کرتے ہوئے اپنی قومی سیاسی جمہوری جماعت میں شامل ہوکر جاری جدوجہد کو تقویت بخشنا ہوگی ،عوام کودرپیش صورتحال سے نجات دلانے کیلئے منظم جدوجہد ضروری ہے ۔ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی تحصیل صدر کے سیکرٹری نعیم خان پیر علیزئی ، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز صورت خان کاکڑ، حبیب الرحمٰن بازئی ، گل خلجی ، ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی سیکرٹری جمشید خان دوتانی ودیگر مقررین نے ترین شار کوئٹہ میں عبداللہ خلجی اور میروائس خان خلجی کی قیادت میں 55افراد کی پشتونخومیپ میں شمولیت کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کو بجاء طور پر امید ہے کہ نئے شامل ہونیوالے افراد اپنی توانائی پارٹی پرگراموں اور جدوجہد کیلئے بروئے کار لائینگے اور جاری جدوجہد کی راہ میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ 25جون کو ضلع کوئٹہ کی کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں کارکنوں نے مزید محنت کرنی ہوگی انہوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوامی مسائل کی ہر فورم پر نشاندہی اس کیلئے جمہوری طور پر اپنی آوا زبلند کرنے اور عوام کی خدمت کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔
کوئٹہ سے مزید