پشاور(این این آئی)پشاور میں تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔انہیں اینٹی کرپشن مردان نے حراست میں لیاہے ۔ذرائع کے مطابق علی محمد خان کو اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار کیا گیا، ان پر مردان میں مختلف یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں میں اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے، علی محمد خان کی غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں منگل کو عدالت نے ضمانت منظور کی تھی۔