• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساف فٹ بال، پاکستان کو تیسرے میچ میں نیپال سے بھی شکست

کراچی (شکیل یامین کانگا/اسٹاف رپورٹر)ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھی نیپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔میچ کا واحدگول 80ویں منٹ میں اشیش چوہدری نے اسکور کیا۔گروپ اے میں شامل نیپالی ٹیم پاکستان کے خلاف واحد کامیابی کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی گول کرنے بھی ناکام رہے۔ گروپ اے میں کویت اور بھارت تین تین میچز کھیل کرسات سات پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔

اسپورٹس سے مزید