اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں دینے والے جاوید لطیف کی اپنی ساکھ خراب ہو چکی، آئندہ الیکشن میں پی ڈی ایم مشترکہ الیکشن نہیں لڑے گی ،اگر اسمبلی اپنی مدت پوری نہیں کرتی تو آئین کے مطابق 13 نومبر تک الیکشن ہوں گے ،نگران حکومت کیلئے مشاورت آخری دنوں میں ہوتی ہے اتنی جلدی نہیں ہوتی ، پی ڈی ایم اپوزیشن اتحاد تھا نہ کہ الیکٹورل الائنس ہے،اگلی حکومت بھی اتحادی حکومت بنے گی موجودہ حالات میں کوئی بھی جماعت ایوان میں اکثریت حاصل نہیں کر سکتی، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن سکتے ہیں ان کی نا اہلی کی مدت ختم ہو چکی ہے،نواز شریف نے کب آنا ہے یہ ان کا اپنا فیصلہ ہے ، ان کی واپسی کی تاریخیں دینے والے جاوید لطیف کی اپنی ساکھ خراب ہو چکی ہے فوجی افسران کا ٹرائل نہیں ان کیخلاف ایڈمنسٹریٹو ایکشن ہوا یہ فوجی قانون ہے۔