لاہور(خصوصی رپورٹر)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ایام قربانی کی برکت سے ہر غریب کا چولہا جلتا اور معیشت کا پہیہ چلتا ہے۔ قربانی انفاق فی المال کا ذریعہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین عبادت بھی ہے۔ قربانی ارتکاز دولت اور بخل کی بیماری کا علاج بھی ہے۔ ایثار سے استغنا پیدا ہوتا ہے جو اللہ کے بندوں کی خاص نشانی ہے، قربانی سے اسلامی برادرانہ اخوت کے جذبات فروغ پاتے اور سوسائٹی میں امن، محبت اور ہمدردی کی اقدار پنپتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کی راہ میں خرچ نہ کیا جانے والا مال جمع کرنے والے کے لئے تکلیف و آزار کا سبب بنتا ہے۔