کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز میں شرکت کیلئے بھارتی ہائی کمیشن میں کھلاڑیوں کے ویزوں کی درخواست جمع کرادی ہے۔ سکریٹری سید حیدر حسن نے بتایا ہے کہہم نےممکنہ 22 کھلاڑیوں اور آفیشلز کے پاسپورٹس اور دیگر ضروری کاغذات بھارتی حکام کو بھیج دیے ہیں اور بھارتی ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا ہے اور ان سے کھلاڑیوں کو بروقت ویزا جاری کرنے کو کہا ہے،ایشین ہاکی فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، چنئی میں ہوٹل بھی بک کرلیا ہے۔اس ماہ کے آخر میں 18 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جائے گا۔