دبئی ( سبط عارف ) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی دبئی میں ملاقاتیں،ملک کی معیشت کو بھنور سے نکالنے کیلئے مکمل پلان ترتیب دیدیا گیا ہے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا تقریبا دو ہفتوں کا دورہ دبئی اب اختتام کو پہنچ رہا ہے اور اطلاعات ہیں کہ اگلے چند دن میں سابق وزیراعظم لندن روانہ ہو جائیں گے۔دبئی میں سابق وزیر اعظم نے انتہائی مصروف وقت گذرار اور اب امکان ہے کہ چار جولائی کو نواز شریف لندن واپس چلیں جائیں اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز واپس لاہور پرواز کر جائیں گی البتہ کچھ پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف منگل کو جدہ جائیں گے اور عمرہ کی ادائیگی بھی زیر غور ہے۔ دوسری جناب مسلم لیگ ن کی قیادت سے وابستہ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے دبئی میں مختلف سیاسی و معاشی میٹنگز میں خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں اور مسلم لیگ ن الیکشن میں بھرپور حصہ لینے کیلئے تیار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، نواز شریف کے دورہ دبئی کے دوران ملک کے معاشی نظام کی بہتری کیلئے غیرمعمولی میٹنگس ہوئی جن میں ملک کی معیشت کو بھنور سے نکالنے کیلئے مکمل پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے بھی لائحہ عمل بنانے کا آغاز کیا جاچکا ہے اور مسلم لیگی ن کی قیادت نے انتہائی قریبی عمائدین کو بتایا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا حتمی اعلان ہوتے ہی وطن واپس لوٹ جائیں گے جس سلسلے میں قانونی مشورے کئے جارہے ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن سے پہلے نواز شریف نے وطن واپسی کیلئے دبئی کو چنا ہے جہاں سے وہ پاکستان پہنچ کر انتخابات میں بھرپور شرکت کریں گے جس کیلئے سابق وزیراعظم نے پارٹی رہنماؤں کو عوامی مہم شروع کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ر پھر ملک کی قیادت سنبھالتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔