سانگھڑ ( نامہ نگار ) شہید میجر ثاقب باجوہ کی مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین ، اعلیٰ فوجی و پولیس افسران اور ہزاروں شہریوں کی شرکت، گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے تربت میں مادر وطن کی حفاظت کے عظیم فریضے کی ادائیگی کے دوران شہادت کا مرتبہ پانے والے شہید میجر ثاقب حسین باجوہ کو سانگھڑ کے پولیس ہیڈکوارٹرز گرائونڈ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ حر منصور شہداء قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔