اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر اور پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم این اے انورتاج کی13جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔ گزشتہ روز اسد قیصر کی جانب سے تھانہ سنگجانی میں درج مقدمہ میں ضمانت کیلئے دائر درخواست میں وفاق اور ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیاگیاکہ میرے خلاف بدنیتی پرمبنی سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں۔