لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے موسم گرما کی تعطیلات کا پہلے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا، چیف جسٹس کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے روسٹر جاری کیا،چھٹیوں کے پہلے ہفتے میں 6 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے، اہم کیسوں کی سماعت کیلئے 14 سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں جو ضمانت، حبس بے جا، حکم امتناعی سمیت اہم اور فوری نوعیت کے کیسوں پر سماعت کریں گے۔