• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل ،چیئرمین PTI، انکی بہن ، بہنوئی اینٹی کرپشن ڈیرہ غازی خان دفتر میں آج طلب

لاہور(نمائندہ جنگ) محکمہ اینٹی کرپشن نے لیہ اراضی کرپشن اسکینڈل میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، انکی بہن عظمیٰ خان اور بہنوئی احد مجید کو ڈیرہ غازی خان دفتر میں آج طلب کرلیا۔ پہلا طلبی نوٹس زمان پارک رہائشگاہ پر چسپاں کردیا گیا ہے،ترجمان نے کہا چیئرمین پی ٹی آئی کے اراضی سکینڈل میں ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں،اینٹی کرپشن انکوائری ٹیم میرٹ پر لیہ اراضی سکینڈل کی تحقیقات کر رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے معزز عدالت میں وعدہ کیا تھا کہ وہ انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونگے،عدم پیروی یا غیر حاضری کی صورت میں انکے خلاف یکطرفہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید