• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی‘ اسد عمر

اسلام آباد (این این آئی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ اسلام آباد عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف کو پتا ہے حکومت کا وقت ختم ہورہا ہے طویل مدتی معاہدے کا فائدہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو کارکردگی دکھانا ہوگی، 15 ماہ میں معیشت کا برا حال کردیا گیا ، حالات بہتر نہیں ہونے والے۔اسد عمر نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور کہا کہ میاں صاحب دوائی لینے گئے تھے‘2سال سے نہیں آئے، انہیں 2 سال پہلے آنا چاہیے تھا۔
اہم خبریں سے مزید