• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان والی بال ٹیم کو تائیوان میں ایشین ایونٹ کیلئے اجازت نہ ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومتی اجازت نہ ملنے کی وجہ سے پاکستانی والی بال ٹیم رواں ماہ چائینز تائپے میں ایشین چیلنج کپ میں حصہ نہیں لے سکے گی۔ایونٹ میں عدم شرکت پر دس ہزارڈالرز جرمانے کا سامنا بھی ہوگا۔ ذرائع کے مطابقایک ایشیائی ملک کے دباؤ پر کئی اور ممالک نے بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ایشین حکام کے کہنے پرفیصلہ بدل لیا۔ پاکستان نے ایونٹ کی تیاری کیلئے برازیلی کوچ ایسانے سے ایک سال کا معاہدہ کیا ہے ۔پاکستانی کھلاڑیوں نے این او سی نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔