کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین چیمپئنز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز 20 جولائی کو لاہور میں ہوں گے ۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بھارت میں ہونے والے ایونٹ کے لئے حکومت کو این او سی درخواست دی ہوئی ہے، امکان ہے کہ حتمی دستے کے اعلان کے بعداین او سی جاری کردیا جائے گا۔ فیڈریشن نےٹیم کو کم از کم پانچ دن پہلے چنئی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔