• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ 3ارب سے زائد ویوز، مقبولیت کے حالیہ تمام ریکارڈ توڑ دیئے آخری قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

کراچی ( جنگ نیوز) جیو ٹیلی ویژن کے ناظرین کے حواس پر چھائی ہوئی ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کی ڈرامہ سیریل ”تیرے بن“ اپنے اختتام پر آ پہنچی ہے۔ اپنی پہلی قسط سے ناقابل تسخیر ڈرامہ سیریل نے مقبولیت کے حالیہ تمام ریکارڈ توڑ کر گذشتہ 3 برس کی بلند ترین 18.6 ریٹنگ کو سر کیا۔ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر ٹاپ ٹرینڈنگ کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی ڈرامہ سیریل ہے جس نے ٹی وی پر نشر ہونے کے دوران ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر مجموعی طور پر 3بلین سے زائد ویوز کا معرکہ اپنے نام کرلیا ہے۔ یہ سارا احوال ناظرین ڈرامے کی آخری قسط میں ملاحظہ کریں گے۔ پہلی ہی قسط سے ناقابل تسخیر رہنے والی ڈرامہ سیریل نے گذشتہ 3برس کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے اور ریٹنگ چارٹ پر بلند ترین 18.6 کی سطح کو سر کیا جبکہ یہ سیریل ڈیجیٹل پلیٹ فارم یوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈنگ رہنے والا واحد پاکستانی ڈرامہ ہے ۔ نوراں مخدوم کی تحریر اور سراج الحق کی ہدایات میں یہ ڈرامہ وہاج علی اور یمنیٰ زیدی کو اپنے کلائمکس پر آمنے سامنے لے آیا ہے۔ شائقین جیو کی نگاہیں محبت کی اس کہانی کو حسین یادگار کی صورت دیکھنے کیلئے بے قرار ہیں تو وہیں پروڈیوسرز عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی اپنے ناظرین کی دلچسپیوں کا کیسے رکھنے والے ہیں خیال۔ کیا ماں بیگم کے فیصلے کے خلاف مرتسم آواز اُٹھانے والا ہے یا حیا کی چالبازیاں ایک بار پھر میرب کو محبت سے محروم کر دیں گی۔ یہ سارا احوال ناظرین ڈرامے کی آخری قسط میں جمعرات کی شب 8بجے ”جیو ٹی وی“ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید