• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان الیکشن‘ قومی و صوبائی اسمبلیوں کیساتھ ہونے چاہئیں

اسلام آباد (رپورٹ:حنیف خالد)گلگت بلتستان میں انتخابات قومی و صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کے ساتھ منعقد ہونے چاہئیں۔

سیاحوں کیلئے لاہور‘ کراچی‘ سیالکوٹ‘ فیصل آباد‘ ملتان سے گلگتتک پروازیں شروع کرنی چاہئیں ] شمالی علاقہ جات کے عوام بشمول ہنزہ‘ نگر ہمیشہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور اُنکی وابستگیاں وفاق پاکستان کے ساتھ تھیں‘ ہیں اور رہیں گی۔

وادی ہنزہ جس کے آخری سرے پر چین اور پاکستان کا تاریخی درہ خنجراب ہے اور وادی ہنزہ‘وادی گلگت‘ نگر اور دوسری وادیوں میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں جس کیلئے کراچی‘ لاہور‘ ملتان‘ فیصل آباد‘کوئٹہ سے گلگت تک فضائی پروازوں کو فوری شروع کر دینا چاہئے‘ اس سے کروڑوں ڈالرز ٹورازم سے حاصل ہوا کرینگے۔

ان خیالات کا اظہار رانی آف ہنزہ رانی عتیقہ غضنفر نے جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رانی عتیقہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہنزہ نگر وغیرہ کے لوگ افواج پاکستان میں شمولیت پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

 افواج پاکستان میں گلگت و بلتستان کے لوگ جنرل کے اعلیٰ عہدے تک فائز ہیں اور ماضی میں بھی فائز رہ چکے ہیں۔ میر غضنفر علی خان کے والد میر جمال خان امیر آف ہنزہ کو اُنکی قومی خدمات پر میجر جنرل کا رینک بھی عطا کیا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید