• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں، سینیٹ قائمہ کمیٹی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا پی آئی اے کے انتظامی امور سے کوئی تعلق نہیں، عدالتی فیصلہ کمیٹی کے ساتھ شیئر کیا جائے، اجلاس میں کمیٹی نے پائلٹ لائسنس کے مسائل کے حل کے لئے ذیلی کمیٹی کیرپورٹ منظور کرلی، تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی ہوا بازی کا اجلاس سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت ہواکمیٹی نے پائلٹ لائسنس کے مسائل کے حل کیلئےذیلی کمیٹی کی رپورٹ منظور کرلی،سلیم مانڈوی والا نے سابق وزیر ہوابازی کی جانب سےجعلی پائلٹس کے دعوے کو غلط مشورہ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے پی آئی اے اور ملک کو عالمی سطح پر بڑا دھچکا لگا ہے انہوں نے تجویز دی کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی ایف آئی اے اور عدالت کی مداخلت کے بغیر معاملے کو اپنے قواعد کے دائرہ کار میں حل کرےکمیٹی کو گزشتہ دو ماہ میں بلوچستان کے تمام ایئرپورٹس سے منسوخ ہونیوالی پروازوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا گیاپی آئی اے حکام نے بتایا کہ اپریل میں 49اور جون میں 9پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں ، تاخیر مالی مشکلات اور عملے کی مجبوریوں کی وجہ سے ہوئی ، حج آپریشن کی تکمیل کے بعد پروازوں کو معمول پر لایا جائیگا۔