کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی ہاکی ٹیم بھارت میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی سے قبل عمان کی ٹیم کے ساتھ پریکٹس میچ کھیلے گی۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ سیگفرائیڈایکمین ان دنوں عمان ٹیم کی کوچنگ کرہے رہے ہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے حتمی ٹرائلز 20جولائی کو ہوں گے، امکان ہے کہ ٹیم جولائی کے آخر میں بھارت جائے گی۔ پاکستان ٹیم کے کوچ محمد ثقلین نے کہا ہے کہ مضبوط بھارتی ٹیم سے سخت مقابلے کا سامنا ہوگا۔