• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میٹنگ دو بڑی جماعتوں کی تھی ہر شخص کی شمولیت ضروری نہیں، شاہد خاقان

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں ہونے والی اہم میٹنگ میں مدعو نہ کرنے پر مولانا فضل الرحمان نے شکوے شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ یہ میٹنگ دو بڑی جماعتوں کے درمیان تھی اور ضروری نہیں کہ اس میں ہر شخص شامل ہو۔

فضل الرحمان کا حق ہے کہ وہ اپنی تشویش سے آگاہ کریں کیونکہ وہ ہمارے اتحادی ہیں ان کو ضرور اعتماد میں لیا جائیگا، بدقسمتی ہے کہ کوئی ایسا نیوٹرل نہیں جو سب کو ساتھ بٹھا سکے، الیکشن آگے لے کر جانا بہت بڑی غلطی ہوگی ۔

 ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعظم نے کہا کہ اس وقت الیکشن کروانے یا نہ کروانے کی چوائس نہیں ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ الیکشن کے انعقاد پر شک پیدا ہوئے، گزشتہ 4، 5ماہ میں جو کچھ ہوا اس لیے الیکشن کے انعقاد پر شک پیدا ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اسمبلی میں بیٹھنا چاہیے تھا یہ ان کی ذمہ داری تھی، پی ٹی آئی کو عدم اعتماد کے بعد اپوزیشن کا کردار ادا کرنا چاہیے تھا۔

اہم خبریں سے مزید