• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمر جنسی ڈیوٹی سے انکار پر خضدار کامیڈیکل افسر برطرف ‘3کیخلاف کارروائی کا آغاز

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) سیکرٹری صحت نے ایمر جنسی ڈیوٹی سے انکار پر خضدار کے میڈیکل افسر کو ملازمت سے برطرف کر کے تین ڈاکٹر ز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی ہدایت کر دی محکمہ صحت ذرائع کے مطابق حکومت نے خضدار کے علاقے آڑنجی میں گیسٹرو کے پھیلاؤ کا نوٹس لیتے ہوے سیکرٹری صحت کو فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی جس پر سیکرٹری صحت نے آڑنجی میں فوری طور پر ایمر جنسی نافذ کر تے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر خضدار کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر غلام سرور ٗ سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر احمد علی‘ ڈاکٹر عبدالوہاب اورڈاکٹر لعل بخش کو ایمرجنسی ڈیوٹی کی ہدایت کی تھی جس پر ڈاکٹر لعل بخش نے آڑنجی میں ڈیوٹی دینے سے انکار کر دیا تھا جس پر سیکرٹری نے ڈاکٹر لعل بخش کو ملازمت سے بر طرف کرکے ڈاکٹر غلام سرور ، ڈاکٹر احمد علی اورڈاکٹر عبدالوہاب کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔
کوئٹہ سے مزید