• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور اچھی خبر، عالمی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کی درجہ بندی بہتر کردی

اسلام آباد(اے پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) معاہدے کے بعد پاکستان کیلئے ایک اور اچھی خبر ‘کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارے فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں اضافہ کرتے ہوئے اسے ٹرپل سی مائنس سے ٹرپل سی کردیا۔ پیرکواپنے ایک بیانمیں وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا کہ الحمد للہ معیشت کی بحالی کے سفرمیں ایک اورمثبت خبرملی ہے۔فچ نے پاکستان کی ریٹنگ آئی ڈی آر(ایشوور ڈیفالٹ ریٹنگ) سے ٹرپل سی کر دی ہے۔ انہوں نے اس اہم پیشرفت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف، قوم، اتحادی جماعتوں اورحکومت کی معاشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ ادھر کریڈ ٹ ریٹنگ ایجنسی کی جانب سے پیرکوجاری بیان میں کہا گیا ہےکہ پاکستانی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے حسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں نمایاں کمی ہوئی ہے‘حکومت نے غیرضروری درآمدات پر پابندیاں عائد کیں، زرمبادلہ کی دستیابی کوممکن بنایا، توانائی کی کھپت میں کمی کیلئے اقدامات کئے جبکہ اشیا کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات اٹھائے گئے، ان اقدامات کی وجہ سے مارچ سے مئی 2023 تک کی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاتوازن فاضل رہا۔

اہم خبریں سے مزید