کراچی(اسٹاف رپورٹر) گھوٹکی میں گزشتہ روز گم ہونے والے معصوم بہن بھائی سلمان لغاری اور کلثوم لغاری کی پرتشدد لاشیں ملنے کے واقعہ پر سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ نے اپنےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اندوہناک اور دل دہلا دینے وا لا قتل قابل مذمت ہے ، واقعہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کے لئے لمحہ فکریہ ہے ۔