• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف اور زرداری انتخابات کے فوری انعقاد پر متفق، نگراں حکومت پر معاملات بھی طے

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان حالیہ دنوں میں دبئی میں ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

ذرائع کے مطابق نوازشریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں انتخابات کے فوری انعقاد پر اتفاق ہوگیا جبکہ انتخابی اصلاحات اور نگران سیٹ اپ کے حوالے سے بھِی اہم معاملات طے پا گئے.

 ملاقات میں انتخابی اصلاحات کا معاملہ بھی طے کیا گیا، نگران وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی.

رہنماؤںکا نگران سیٹ اپ کیلئے نام وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا گیا،دونوں بڑی جماعت کے سربراہوں کی دبئی ملاقات چارٹر آف ڈیموکریسی کا تسلسل تھی.

ملاقات میں وفاق سمیت سندھ اور بلوچستان میں نگران سیٹ اپ کا فارمولا بھی طے کیا گیا.

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق میں نگران سیٹ اپ میں ن لیگ کے تجویز کردہ افراد کی تعداد زیادہ ہوگی جبکہ پیپلزپارٹی اور دیگرجماعتوں کی نمائندگی تناسب کے حساب سے ہوں گی۔

 نگران وفاقی حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر انتخابات مقررہ وقت پرکرائے گی،نگران سیٹ اپ میں سیاسی، سابق جوڈیشری کے افراد اور مضبوط ٹیکنوکریٹس نا لانے پر بھی اتفاق ہوا تاہم رہنماؤں نے نگران سیٹ اپ کیلئے نام وقت سے قبل میڈیا اور جماعتی میٹنگ میں نہ لانے پر اتفاق کیا۔

اہم خبریں سے مزید