کراچی، لاہور (پی پی آئی ) سابق صدر آصف زرداری کی اور استحکام پاکستان پارٹی کی قیادت میں پس پردہ رابطوں اورآئندہ الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوششوں کا دونوں جانب سے قریبی حلقوں نے اعتراف کیا ہے ۔بعض مشترکہ دوست کا کہنا ہے کہ پی پی اور استحکام پاکستان پارٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولہ پر کامیابی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری پنجاب اور خیبر پی کے میں اپنی صف اول کی قیادت کی ہر قیمت پر کامیابی کے خواہاں ہیں تاکہ آئندہ حکومت سازی میں انکی پوزیشن بہتر ہو،دوسری سمت استحکام پاکستان پارٹی اپنی ملک گیر حیثیت تسلیم کرانے کیلئے سندھ اور گلگت بلتستان میں ایک دو نشستوں پر انتخاب جیتنا چاہتی ہے تاکہ اس پر صرف پنجاب کی پارٹی کا لیبل ختم ہو سکے۔