• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر: دو ایکسپورٹ کمپنیاں آپریشن شروع کرنے کو تیار، ہزاروں ملازمتیں پیدا ہونگی

اسلام آباد (صالح ظافر) گوادر فری زون نارتھ، جسے فیز ٹو کہا جاتا ہے اور 2,221ایکڑ کے بڑے رقبے پر پھیلا ہوا ہے، چار ہفتوں کے اندر اپنا پہلا باضابطہ آپریشن شروع کردے گا۔ یہ زون 20 سال کی مدت کے لیے ہر قسم کے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی سے مستثنیٰ ہوگا۔ اہم پیشرفت ایک برآمدی کھاد کمپنی ’اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ‘ سے مطابقت رکھتی ہے جو اگست کے دوسرے ہفتے میں اپنے پہلے پروڈکشن آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ گوادر کی ترقی سے وابستہ ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اگوین پرائیویٹ لمیٹڈ گوادر نارتھ فری زون میں انڈسٹری قائم کرنے والا پہلا سرمایہ کار ہے۔ اس نے فرٹیلائزر فیکٹری لگانے کے لیے فری زون میں 10 ایکڑ اراضی حاصل کی ہے۔ اگوین چائنا اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کی جانب سے بجلی اور پانی کی فراہمی جیسے عارضی انتظامات کے تحت کام شروع کرے گی۔ پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ارسلان نے میڈیا کو بتایا کہ اگوین سینکڑوں ملازمتوں کے مواقع فراہم کرے گی اور اشیاء اور خام مال کی فراہمی کے حوالے سے مقامی کاروباری مواقع فراہم کرے گی۔ آپریشن کے بعد، یہ ممکنہ طور پر دوسرے سرمایہ کاروں کو گوادر فری زون کی جانب راغب کر سکتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید