اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی کابینہ نےگلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال توسیع کی منظوری دیدی-سی پیک منصوبوں سمیت سیکیورٹی کیلئےپاک فوج، رینجرز، جی بی اسکاوٹس اور ایف سی کی تعیناتی میں توسیع ہوگی ۔پاک فوج آئندہ سال 30جون تک رہے گی،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں توسیع کیلئے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی-