• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز خٹک کی نئی جماعت ابتداء میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پشاور(ایجنسیاں) پی ٹی آئی کے منحرف رہنما اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی نئی جماعت اپنے قیام کے ابتداء میں ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی۔

میڈیا کو دیے گئے ناموں میں سے اب تک 11 افراد نئی پارٹی میں شمولیت کی تردید کرچکے ہیں جبکہ مزید نام بھی سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ 

خیبرپختونخوا اسمبلی کے سابق اسپیکر مشتاق غنی‘ سابق معاون خصوصی اقلیتی امور وزیر زادہ‘ سابق ڈپٹی اسپیکر محمد جان، افتخار مشوانی، ملک شوکت، تاج محمد خان، پیر مصور خان اور ساجدہ ذوالفقار نے پرویز خٹک کی نئی جماعت میں شمولیت کی تردید کردی۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی اے عزیز اللہ خان گراں ‘قلندر خان لودھی اور اعظم ان نے بھی پرویز خٹک کی جماعت میں شمولیت کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ آخری سانس تک پی ٹی آئی اور چیئرمین کا وفادار رہیں گے ۔

اہم خبریں سے مزید