• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے 20 لاکھ گھر بنائیں گے، بلاول

لاڑکانہ (نیوز ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کو 20 لاکھ گھر بنا کر دینے کا اعلان کردیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ انتخابات جیت کر اسی قسم کے منصوبے ملک بھر میں لے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں سیلاب متاثرین کو ان کیلئے بنائے گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ ایسےمضبوط گھر بناکردیں گے جنہیں سیلاب سےنقصان نہیں پہنچےگا، متاثرین کوگھروں کے مالکانہ حقوق دلائیں گے اور مالی مدد بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20 لاکھ گھر بنانے میں وقت لگے گا جس کے گھر کا نقصان ہوا اس کو گھر اور مالکانہ حقوق دیے جائیں گے، ہمارے صوبے سے ایک انقلاب شروع ہورہا ہے، ہاؤسنگ منصوبہ ایسا بنارہےہیں کہ سیلاب آئے تو نقصان نہ ہو۔ ان کا کہنا تھاکہ سیلاب متاثرین کو معاشی طور پر مضبوط بنائیں گے، اسلام آباد میں بیٹھنےوالوں کو اندازہ نہیں کہ عوام کتنے مشکل میں ہیں، قائدعوام نےسکھایا تھا کہ عوام کو روٹی،کپڑا اور مکان دلاناہے، یہ سفر سندھ بھر میں شروع ہورہا ہے، 5 ہزار گھروں کےمالکانہ حقوق دیئے جارہے ہیں، اس قسم کے منصوبے بلوچستان، پنجاب اور کےپی کے عوام کو بھی دیں گے، الیکشن جیتنے کے بعد ایسے انقلابی اقدامات کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید