• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف، آصف زرداری، بلاول اور مریم کی دبئی آمد

دبئی، کراچی (ایجنسیاں، ٹی وی رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری جو خصوصی طیارے سے دبئی پہنچے ہیں بہت مصروف وقت گزار رہے ہیں، سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز دبئی پہنچ گئے، لیگی ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے تحفظات دور کرنے کیلئے بیٹھک کا امکان ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی بھی دبئی آمد کی اطلاعات ہیں۔ نگراں سیٹ اپ کے حوالے سے مشاورت کیے جانے کا امکان ہے۔ سابق صدر نے دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں کی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ وہ بلاول بھٹو کی وزارت عظمیٰ کیلئے لابنگ میں مصروف ہیں اور یہاں مقیم بعض سابق اہم شخصیات کو بھی قائل کررہے ہیں آصف زرداری ابھی مزید چند دن دبئی میں گزاریں گے اور پھرکے بعد وطن واپس جائیں گے۔ دریں اثناء نواز شریف کی پاکستان واپسی کا متوقع شیڈول سامنے آ گیا ہے۔ذرائع مسلم لیگ (ن) کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اگلے چند دنوں میں سعودیہ سے دبئی اور پھر لندن واپس جائینگے، لندن میں 5 سے 6 ہفتے کے قیام کے بعد پاکستان روانہ ہونگے۔ لندن پہنچنے کے بعد نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے تیاریاں مکمل کی جائیں گی۔

اہم خبریں سے مزید