کراچی(افضل ندیم ڈوگر )قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے نیشنل سینٹرل بیورو انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا اشتہاری ملزم عبداللہ پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو مسقط سے گرفتار کر کے لاہور ائرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم عبداللہ کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو بہاولنگر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول مسقط کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔دریں اثنا وفاقی تحقیقاتی ادارے کے امیگریشن سیل نے ایف ائی اے کو مطلوب ملزم کو پشاور سے یو اے ای فرار ہوتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔ ایف آئی اے پشاور کو مقدمے میں نقاش خان کراچی سے یو اے ای جانے کیلئے ایئرپورٹ پہنچا تھا۔ ملزم نقاش خان مختلف افراد کو غیر قانونی طور سے بیرون ملک بھجوانے کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ نام بلیک لسٹ میں ہونے کی بنا پر ملزم نقاش خان کو پرواز سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا۔ ملزم کو آج ایف آئی اے پشاور کی ٹیم کے حوالے کیا جائے گا۔