• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگٹی قتل کیس‘ مشرف کی ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(اے پی پی)سپریم کورٹ میں نواب محمد اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر اور آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کی جانب سے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کیلئے دائر درخواست 27جولائی کوسماعت کے لئے مقرر کر دی گئی ہے ۔ فروری 2023 میں انتقال کر جانے والے پرویز مشرف کو جنوری 2016 میں انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر ملزمان کے ہمراہ اکبر بگٹی قتل کیس سے بری کر دیا تھا۔ بریت کے بعد پرویز مشرف کی جانب سے گزشتہ سال دس، دس لاکھ روپے مالیت کے دو ضمانتی مچلکوں کی واپسی کے لئے عدالت عظمیٰ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید