• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ‘کم وزن روٹی فروخت کرنیوالے نانبائیوں کارروائیاں

پشاور(جنگ نیوز) صوبائی دارلحکومت پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کم وزن روٹی فروخت کرنے والے نانبائیوں کے خلاف میگا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں 230 سے زائد نانبائیوں کی دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے کم وزن روٹی فروخت کرنے پر72نانبائیوں کو گرفتار کرکے13 دکانوں کو سیل کر دیا۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شاہ فہد کی ہدایت پر انتظامی افسروں نے اندرون شہر بازاروں، کوہاٹ روڈ، چارسدہ روڈ، دلہ زاک روڈ، ورسک روڈ، جی ٹی روڈ، گلبہار، یونیورسٹی روڈ، دانش آباد، سرکلر روڈ، حیات آباد اور ناصر باغ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن کا معائنہ کیا۔انتظامی افسروں نے نانبائیوں کی دکانوں میں روٹی کے وزن اور ریٹ کا بھی معائنہ کیا۔ کم وزن روٹی فروخت کرنے پر مختلف علاقوں سے مجموعی طور پر پشاور بھر میں 230 سے زائد دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے 72 نانبائیوں کو کم وزن روٹی فروخت کرنے پر گرفتار کر کے 13 دکانوں کو سیل کر دیا۔ ان گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر شاہ فہد نے نانبائیوں کو خبر دار کیا کہ وہ سرکاری وزن کے مطابق روٹی فروخت کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اوراس ضمن میں تمام انتظامی افسروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار نانبائیوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
پشاور سے مزید