• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ایکسائز پشاور میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجراء کا عمل سست روی کا شکار

پشاور ( وقائع نگار )محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن پشاور میں گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کے اجراء کا عمل سست روی کا شکارہونے کی وجہ سے عوام کو پریشانی کا سامنا اس حوالے سے پشاور کے شہریوں نے محکمہ ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے گاڑیوں کی اوریجنل نمبر پلیٹس کے اجرا کا عمل جلد از جلد مکمل کرنے کیلئے فوری قدامات اٹھا کر ریلیف فراہم کیا جائے شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ چھوٹے اورٹریکٹرز جیسی بڑی گاڑیوں کے اوریجنل نمبر پلیٹس نہ ملنے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اوربعض بڑی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے تین سال مکمل ہونے کے باوجود نمبر پلیٹس کا اجراء مکمل نہ ہوسکا اور متعلقہ دفتر کے چکر کاٹتے کاٹتے تھک چکے ہیں جبکہ اوریجنل نمبر پلیٹس نہ ملنے کی وجہ سے ٹریفک حکام کی جانب سے بھی بھاری چالان کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسکے ساتھ ساتھ۔گاڑیوں کی خرید و فرخت میں بھی مشکلات درپیش آرہی ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نے محکمہ ایکسائز کے اعلی حکام سے اس سلسلے میں نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پشاور سے مزید