• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور،ریسکیو 1122غوطہ خور سروس جدید آلات سے لیس ہے ، ڈاکٹر خطیر احمد

پشاور(اے پی پی)ڈائر یکٹر جنرل ریسکیو 1122خیبر پختونخوا ڈاکٹر خطیر احمد نے کہاکہ دنیا بھر میں آج ڈوبنے سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں ریسکیو1122 غوطہ خور سروس موجودہے ،ریسکیو1122 خیبر پختونخوانے قیام سے لیکر اب تک 3501 ڈوبنے کے واقعات میں خدمات فراہم کیں ہیں، جن میں سب سے زیادہ واقعات مردان 525، پشاور 492،سوات 390، نوشہرہ 369 ، چارسدہ 200 ،صوابی 154، مالاکنڈ 143، ڈی آئی خان 133،چترال 127، ہری پور اور مانسہرہ میں 101 ڈوبنے کے واقعات پیش آئے۔ ریسکیو1122 نے اس دوران سرچ آپریشن کے دوران 5211 سے زائد افراد کو نکالا۔ ڈاکٹر خطیر احمدنے کہاکہ ریسکیو1122 غوطہ خور سروس تمام جدیدآلات سے لیس ہے، ریسکیو1122 کے ربڑ بوٹس، فائبر بوٹس اور پہاڑی علاقوں میں جالار (مقامی کشتیاں) کشتیاں موجود ہیں،ریسکیو1122 غوطہ خور نہر، سمندر، ڈیم اور تالاب میں مختلف طریقے سے سرچ کرتے ہیں ،سرچ آپریشن کے مختلف طریقوں میں لائن سرچ، زگ زیگ سرچ، اوپن سرچ اور ڈائیونگ شامل ہیں،عوام الناس نہانے اور کشتی رانی کے دوران قواعد و ضوابط اور واضح کردہ اصولوں کا خیال رکھیں، کسی بھی ایمرجنسی کے دوران 1122 پر کال کرکے خدمات حاصل کریں۔
پشاور سے مزید