کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز وانسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کوانکی سالگرہ پر مبارکبا دیتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف زرداری نے پاکستان کھپے کے نعرے سے وفاق کو جوڑے رکھا،انہوں نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری دور اندیش اور ملک وقوم کی بہتری کے لئے مفاہمت کی سیاست کرنے والے بہترین سیاستدان ہیں ،وہ ہروقت عوام کی جان و مال کے تحفظ کے بارے میں سوچتے ہیں، عوام کی فلاح و بہبود کیلئے آصف علی زرداری کی انتھک محنت واقعی متاثر کن ہے۔ آصف علی زرداری کے جنم دن کے موقع پر ان کو اور کے خاندان کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کیلئے صدر زرداری نے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو ٹوٹنے سے بچایا، 18 ویں متفقہ ترمیم پاس کر کے صوبوں کو حقوق اور اختیار واپس دئیے، صدارتی اختیارات پارلیمان کو منتقل کر دئیے، انکی قیادت اور کاوشوں نے سیاسی منظر نامے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے،ہم صدرآصف زرداری کی لمبی عمر، صحت اور خوشیوں کیلئے دعاگو ہیں۔