دادو(نیوز ڈیسک)حکومت سندھ کی جانب سے سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دینے اور ان کے مالکانہ حقوق دینے کی ایک تقریب سیلاب سے متاثرہ ضلع دادو کے تحصیل خیرپور ناتھن شاہ میں منعقد ہوئی۔تقریب میں ایم این اے اور پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر رفیق جمالی, ایم این اے عرفان ظفر لغاری, ایم پی اے عبدالعزیز جونیجو اور ایم پی اے فیاض بٹ نے شرکت کی۔تقریب میں500سیلاب متاثرین کو گھروں کے مالکانہ حقوق کی اسناد دی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ایم این اے رفیق جمالی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پروگرام ہے کہ سیلاب متاثرین کو چھت فراہم کی جائے بلاول بھٹو زرداری کا وعدہ تھا کہ لوگوں کو گھر بناکے دیے جائیں گے اور حکومت سندھ نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پچاس ہزار میہڑ، خیرپورناتھن شاہ پچاس ہزار، جوھی میں 38ہزار اور دادو میں 18ہزار گھر بنائیں جائیں گے۔