اسلام آباد (اے پی پی) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ امور اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون، بلیک سی گرین انیشی ایٹو (یوکرین سے گندم کی ترسیل کامعاہدہ) پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر خارجہ نے امریکہ،یوکرین، ترکیہ کیساتھ بی ایس جی آئی پر بات چیت پر سرگئی لاروف کو اعتماد میں لیا ، پاکستان کی حمایت کا یقین دلایا ۔وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے بلیک سی گرین انیشی ایٹو (بی ایس جی آئی) پر تبادلہ خیال کیا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلیک سی گرین انیشیٹو کی میعاد ختم ہونے سے دنیا بھر میں خوراک کی نقل و حمل کا نظام متاثر ہوگا۔