• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا ویب سائٹس، ویب اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی حکومت نے ویب سائٹس، ویب اور یوٹیوب چینلز کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، بڑھتی ہوئی آن لائن سر گرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے اتھارٹی بنائی جائیگی، اتھارٹی غلط خبر چلانے پر ویب سائٹ بند اور جرمانہ بھی کرسکے گی۔

وفاقی کابینہ نے ای تحفظ اتھارٹی بل کی منظوری دیدی ہے.

 وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی جانب سے بل منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوایا گیا تھا۔ 

تمام ویب سائٹس کی مانیٹرنگ ای سیفٹی اتھارٹی کریگی، خلاف ورزی پر جرمانوں کا اختیار اسی اتھارٹی کے پاس ہوگا، یہ اتھارٹی ٹی وی چینلز،اخبارات کی ویب سائٹس کی بھی نگرانی کریگی۔

 اتھارٹی کو ویب چینلز کو لائسنس جاری کرنے کا اختیارحاصل ہو گا۔

اہم خبریں سے مزید