• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، میئر پشاور

پشاور(جنگ نیوز)میئر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے‘تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن قائم کرنے میں اپنا کردار اداکریں ‘اللہ سے دعا ہے کہ محرم الحرام خیروعافیت سے گزرے ‘ میئر پشاور کی ہدایت پر پشاور کے مختلف علاقوں میں محرم الحرا م کے دوران ڈیوٹی پر مامو پولیس اہلکاروں‘ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ ‘ ڈبلیو ایس ایس پی‘ محکمہ واپڈا گیس اور یگر اہلکاروں میں جوسزاور منرل واٹر تقسیم کئے گئے میئر پشاور حاجی زبیر علی نے گذشتہ شب چیئرمین عمران نوید اور دیگر چیئرمینوںکے ہمراہ محرم الحرام کے موقع پر ماتمی جلوسوں کی نگرانی اور سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے پشاور شہر میں امام بارگاہوں، حساس مقامات اور مختلف روٹس کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق خان رازق شہیدپولیس سٹیشن میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا جہاں پر پولیس حکام نے میئرکو سیکورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔ میئر نے کوہاٹی میں قائم سنٹرل کمانڈ روم کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں انتظامیہ نے ماتمی جلوسوں کی نگرانی، سیکیورٹی کیلئے خفیہ کیمروں کی مدد سے انتظامات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے اندرون شہر سی سی ٹی وی کیمروں، پولیس کی تعیناتی سمیت داخلی وخارجی راستوں پر سیکورٹی انتظامات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا انہوں نے امام باگاہوں میں اہل تشیع اکابرین و متولیان سے ملاقاتیں کیں اور سیکیورٹی انتظامات سے متعلق آگاہی حاصل کی۔ اس موقع پر اہل تشیع اکابرین نے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا انہوں نے امن وامان برقرار رکھنے کیلئے پولیس کیقربانیوں کو خراج تحسین پیش کیااورشہریوں پر بھی زوردیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات کو روکنے کیلئے اپنے ارد گرد نظر رکھیں امن قائم رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔تمام مکاتب فکر کی ذمہ داری ہے کہ امن قائم کرنے میںاپناکرداراداکرے۔
پشاور سے مزید