• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے زیرآب

اسلام آباد ( اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی اسلام آباد سمیت مضافات میں جمعہ کی رات موسلا دھار بارش سے جل تھل ایک ہو گیا ،سڑکیں تالاب کی شکل اختیار کر گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ، بارش رات پونے بارہ بجے شروع ہوئی اور پھر رات گئے تک جاری رہی۔ اس دوران بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی ہوئی، بارش کا پانی بعض شاہراہوں پر تالاب کی صورت میں بہتا رہا خصوصاً جن شاہراہوں پر ترقیاتی کام جاری ہیں وہاں پانی جمع ہو گیا۔ بعض نشیبی علاقوں کی آبادیوں کے گھروں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاعات بھی تھیں ۔ محکمہ موسمیات نےپہلے ہی جڑواں شہروں سمیت دیگر علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی تھی ۔
اسلام آباد سے مزید