• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ سخت مزاج ضرور تھیں، جج کا بیوی کے نفسیاتی مسائل کا اعتراف

کراچی (نیوزڈیسک) اسلام آباد میں 14؍ سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی ملزمہ خاتون کے شوہر سول جج عاصم حفیظ نے اپنی اہلیہ کےنفسیاتی مسائل کا یہ کہہ کر اعتراف کیا کہ وہ سخت مزاج ضرور تھیں، پر ان کی بیوی نے انہیں بتایا ہے کہ کبھی مار پیٹ نہیں کی، گھر سے جاتے وقت بچی کی حالت ایسی نہیں تھی جیسی دکھائی گئی ہے، ہمارا جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے، اس سے تو بہتر ہے کہ ہمیں ذبح کردیا جائے۔ گزشتہ روز ایک نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں سول جج عاصم حفیظ نے رضوانہ کے والدین پر لالچی ہونے کا الزام لگایا اور کہاکہ رضوانہ ہمارے گھر 10 ہزار روپے پر ملازم تھی اور اپنے پیروں پر چل کر والدین کے پاس گئی۔
اہم خبریں سے مزید