• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جائیدادوں کی خرید و فروحت پر نئے قوانین کا اطلاق راولپنڈی میں کوئی رجسٹری نہ ہوئی

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) ایف بی آر کی طرف سے جائیدادوں کی خرید و فروخت پر نئے قوانین کے اطلاق کے بعد راولپنڈی میں رجسٹریاں بند ہو گئیں۔ پیر کو کوئی رجسٹری نہیں ہو سکی ۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سیکشن سیون ای کے تحت جائیداد بیچنے اور خریدنے والے کیلئے ایف بی آر سے کلیئرنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔کلیئرنس سرٹیفکیٹ کیلئے بھی فائلر اور نان فائلر کی شق لاگو ہو گی۔بیچنے والےفائلر کیلئےپانچ فیصد جبکہ نان فائلر کیلئے بیس فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید