• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں دو ہزار لیٹرز سے زائد غیر معیاری دودھ تلف

پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا صوبہ بھر میں ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے پشاور کے علاقے حیات آباد میں فوڈ سیفٹی اتھارٹی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی کارروائی کے دوران جدید موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ذریعے دودھ کے نمونے چیک کیے گئے ٹیسٹ کے دوران 2ہزار لیٹرز سے زائد دودھ میں ملاوٹ ثابت ہونے پر تلف کر کے مالکان پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے اور بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ترجمان فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم بنوں نے ڈی آئی خان روڈ پر خفیہ اطلاع موصول ہونے پر گودام پر اچانک چھاپا مارا اور انسپکشن کی انسپکشن کے دوران گودام میں بیمار اور لاغر جانوروں کی موجودگی پائی گئی جانوروں کا گوشت فروخت کرنے اور بیف پلاؤ میں استعمال کیا جا رہا تھا۔ مذید گودام سے ممنوعہ چائنہ سالٹ بھی برآمد کر لیا گیا جس پر مالک کے خلاف فوڈ سیفٹی ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا اور آئندہ کے لیے وارننگ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ٹیمز کو مضر صحت خوراک کی ترسیل ، سٹوریج اور فروخت کے خلاف موثر کاروائی کرنے اور بھاری جرمانے عائد کر کے مضر صحت اشیاء کی حوصلہ شکنی کرنے کے احکامات جاری کر دیئے
پشاور سے مزید