• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، جبر قتل کیس میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصراللہ خان نے مشہور جبر قتل کیس میں نامزد ملزم کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے ملزم ارشدکی جانب سے کیس کی پیروی خالد مہمند اور عطاء الرحمان ایڈووکیٹس نے کی۔استغاثہ کے مطابق ملزم ارشد پر الزام تھا کہ اس نے پولیس سٹیشن جبر مردان کی حدود میں 27جون 2023کو خواتین کے تنازعہ پر زاہد نامی شخص کو قتل کیا مقتول کے ورثاء نے ملزم پر دعویداری ظاہر کی۔دوران سماعت ملزمان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ یہ وقوعہ رات کے وقت ہوا اور کسی نے بھی قاتل کو نہیں دیکھا تو کس طرح اس کے موکل پر قتل کی دعویداری کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اس ضمن میں جو ابتدائی شواہد آئے ہیں اس میں بھی تضاد ہے استغاثہ نے صرف ذاتی رنجش کی بنا پر اس کے موکل کو اس کیس میں نامزد کیا ہے دوسری جانب سرکار کے وکیل نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرنے کے حق میں دلائل دیئے عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم ارشد کو ضمانت پر رہا کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔
پشاور سے مزید