• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا پاکستان انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے مدت ختم ہونے سے قبل سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی تحلیل اور پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،کمپنی وفاقی ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریگی ،سندھ انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی تحلیل کی بھی منظوری ،حکومتی ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر سندھ انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی تحلیل اور پاکستان انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی بنانے کی منظوری دیدی، پاکستان انفراسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی کادائرہ کار گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت پورے ملک تک پھیلایا جائے گا۔

ملک بھر سے سے مزید