• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت سندھ کا بینظیر سے منسوب پروجیکٹ التوا کا شکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت سندھ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے منسوب پروجیکٹ التوا کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کا مشہور پروجیکٹ شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو ٹاون حکومت سندھ کی سست روی اور نااہلی کی وجہ سے توجہ کامنتظر ہے۔رواں سال فروری سے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ خالی ہے اس عہدے پر تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے پروجیکٹ کے تمام انتظامی امور کی تکمیل کو مشکلات کا سامنہ ہے۔ نہ ہی ترقیاتی کام ہوپارہے ہیں،ساتھ ہی ساتھ ملازمین کی تنخواہیں بھی گزشتہ چھ ماہ سے جاری نہیں ہو رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے ملازمین شدید مالی پریشانی کو سامناکرنا پڑ رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید