• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرہ ہے، اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے، شاہ محمود قریشی

لاہور ( آن لائن )تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ لاکھ کوششوں کے باوجود کیوں وکلاءکو عمران خان تک رسائی نہیں دی جا رہی‘چیئرمین پی ٹی آئی کی جان کو خطرات لاحق ہیں‘اعلیٰ عدلیہ کو فوری اس کا نوٹس لینا چاہئے، توقع ہے ہمیں انصاف دیا جائے گا۔اتوار کو پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے بعد ویڈیو پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہاہمارے علم میں آیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو 9بائی11کے سیل میں رکھا گیا ہے، عمران خان کو بھجوایا جانے والا کھانا ان کو نہیں دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کو ان تک رسائی دینے سے انکار کر دیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا پیر کو ہم نے چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے اپیل دائر کرنی ہے۔وکالت نامے پر جب تک عمران خان کے دستخط نہیں ہوں گے ہم اپیل کیسے فائل کر سکتے ہیں۔ طبی معائنہ کروانا ہر ملزم کا بنیادی حق اور جیل حکام کا فرض ہے۔پمز اور پولی کلینک میں تشکیل دیاگیا بورڈ منتظر تھا لیکن عمران خان کو وہاں نہیں لایا گیا۔

ملک بھر سے سے مزید