اٹک ( ایجنسیاں) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے جیل میں پہلے روز رات زمین پر سو کر گزاری اور صبح اٹھ کر ناشتہ کیا۔
چیئرمین تحریک انصاف نے جیل میں زیادہ وقت مطالعہ پر صرف کیا‘ گذشتہ رات عمران خان کچھ بے چین رہے تاہم کوئی شکایت نہیں کی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رات جیل پہنچنے پر عمران خان نے نماز عشاء ادا کی، جیل مینوئل کے مطابق رات کا کھانا کھایا، انہیں زمین پر سونے کیلئے میٹرس دیا گیا تھا۔
عمران خان نماز تہجد کیلئے بھی اٹھے‘ صبح ناشتے میں ڈبل روٹی، مکھن، انڈہ، چنے اور چائے دی گئی۔